ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ایم پی نلین کمار کے اشتعال انگیز بیان پرمینگلور کوناجے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج

بی جے پی ایم پی نلین کمار کے اشتعال انگیز بیان پرمینگلور کوناجے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج

Thu, 05 Jan 2017 14:20:22    S.O. News Service

  

مینگلور 5/جنوری (ایس او نیوز) جنوبی کینر اایم پی نلین کمار کٹیل کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام میں کوناجے پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یاد رہے کہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ممبر پارلیمان کٹیل نے جنوبی کینر اکو آگ لگا دینے کی دھمکی دی تھی۔

اس اشتعال انگیز بیان کے پس منظر میں الال بلاک کانگریس کے صدر سنتوش کمار نے نلین کمار کٹیل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی تھی۔ جس کے بعد آئی پی سی کی دفعہ 506کے تحت ایف آئی آئی درج کرنے کے لئے پولیس نے عدالت سے اجازت طلب کی اورجب عدالت سے اجازت مل گئی تو ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔
  

  


Share: